Tuesday, April 29, 2014

pakistan me ufone out telenor k sarif 3G use karne lage

Unknown  /  at  6:56 PM  /  No comments

یوفون اور ٹیلی نار کے صارفین مزے میں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد آمد ہے اور لائسنس کی نیلامی کے بعد عوام اب اس انتظار میں ہیں کہ وہ کب یہ سروس استعمال کر سکیں گے۔ نیلامی میں تھری جی لائسنس حاصل کرنے والی دو کمپنیوں یوفون اور ٹیلی نار نے تجرباتی بنیادوں پر صارفین کو تھری جی سروس مہیا کر دی ہے اور دونوں کمپنیوں کے صارفین سروس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہی سروس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ٹیلی نار اور یوفون کے متعدد صارفین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تھری جی سروس استعمال کر رہے ہیں تاہم ابھی یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب موبی لنک اور زونگ کمپنی بھی صارفین کو جلد از جلد سروس فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جو بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ زونگ کمپنی اپنے اشتہارات میں جہاں اپنے صارفین کو بہت جلد تھری جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا عندیہ دے رہی ہے وہیں وہ پاکستان کا سب سے پہلا فورجی نیٹ ورک ہونے کا اعزاز بھی بخوبی استعمال کر رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے اگلے چند دنوں میں تھری جی اور فورجی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کا موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

Share
Posted in: Posted on: Tuesday, April 29, 2014

0 comments:

Copyright © 2013 LALI ZONE. WP Theme-junkie converted by BloggerTheme9
Blogger templates. Proudly Powered by Blogger.